تازہ تر ین

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، وزیر اعظم

وزیراعظم :(ویب ڈیسک)عمران خان کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ آپریشن کنٹرول (این سی او سی )میں اعلیٰ سطح  کا اجلاس ہوا۔اعلیٰ سطح  اجلاس میں آرمی چیف، وفاقی وزرا  ء شریک ہوئے جبکہ  صوبائی حکام بھی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں  وزیراعظم کو کورونا وائرس کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور  پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ میں مزید بتا یا گیا کہ  آئی ایم ایف ورلڈ اکنامک جائزے کے مطابق پاکستانی معیشت کا رجحان 0.4 سے 1.1 پر آگیا ہے۔ 20 مئی سے 19 جولائی کے دوران پاکستانی برآمدات باقی ممالک کی نسبت خطے میں بہتر رہیں۔اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔کورونا کے  دوران اسمارٹ لاک ڈاؤن سے معیشیت کا پہیہ بھی چل رہا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی ورکنگ کلاس اور غریبوں کے مسائل کو بھی حل کیا جارہا ہے۔ اس دوران پاکستان کی معاشی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے۔انہوں نے این سی او سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ  این سی او سی نے وبا ءکے دوران ملک بھر میں بہترین حکمت عملی بنائی۔  این سی او سی نے صحت کے شعبے کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ  این سی او سی نے وسائل کے بہترین استعمال کے لیے ڈیٹابیس مینجمنٹ اور ایس او پیز بنائے ۔وبا ءکے دوران این سی او سی نے فرنٹ پر رہ کر قیادت کی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain