تازہ تر ین

سعودی عرب: غیرملکی عازمین سے حج درخواستیں طلب

سعودی وزارت حج وعمرہ نے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی عازمین سے حج کی درخواستیں طلب کرلیں، رجسٹریشن 10 جولائی تک جاری رہے گی، حجاج کرام میں 70 فیصد غیر ملکی جبکہ 30 فیصد سعودی شہری شامل ہوں گے۔

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی حج کیلئے رجسٹریشن پیر 6 جولائی 15 ذی القعدہ سے شروع ہوگئی، درخواست دینے کی آخری تاریخ 10 جولائی 19 ذی القعدہ ہے

 سعودی شہریوں میں صرف صحت کی خدمات فراہم کرنیوالے اور کرونا وائرس سے شفایاب ہونیوالے سیکیورٹی اہلکار شامل ہوں گے۔

وزارت حج کا کہنا ہے کہ اس سال عازمین حج کا انتخاب کرونا وائرس سے صحتیاب افراد کے ریکارڈ کی بنیاد پر کیا جائے گا، ان میں ایسے لوگوں کا انتخاب کیا جائے گا جو صحت کے معیار پر پورے اتر رہے ہوں گے۔

سعودی حکومت نے یہ فیصلہ کرونا کی وباء سے ہر مرحلے پر نمٹنے کے سلسلے میں معاشرے کے مختلف طبقوں کی خدمت گزاری میں سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں اور صحت کی خدمات فراہم کرنے والوں کے کردار کے اعتراف میں کیا ہے۔

سعودی حکومت نے رواں سال کرونا وائرس کے دنیا بھر میں پھیلاؤ کے باعث صرف مقامی افراد کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں وہاں مقیم غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

وزارت حج کا کہنا ہے کہ مملکت میں مقیم غیر ملکیوں میں سے حج کیلئے ترجیح ان تارکین وطن کو دی جائے گی جو لاعلاج امراض سے پاک ہوں گے، جو کرونا وائرس کا پی سی آر لیبارٹری ٹیسٹ سرٹیفکیٹ پیش کریں گے کہ وہ کورونا سے پاک ہیں، ساتھ ہی ایسے غیر ملکیوں کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے اس سے قبل حج نہیں کیا ہوگا اور ان کی عمریں 20 سے 50 برس کے درمیان ہوں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حج کا ارادہ کرنے والے غیر ملکیوں سے یہ اقرار نامہ لیا جائے گا کہ حج سے پہلے اور حج کے بعد وزارت صحت کی طرف سے مقرر کردہ


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain