تازہ تر ین

پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کیلئے اپنا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال کر دیا

9 جولائی سے پاکستان کی قومی ائیرلائن 2 طرفہ پروازوں کا آغاز کر دے گی، امارات جانے والے مسافروں کو ہیلتھ ڈکلیئریشن فارم جمع کروانا ہوگا

اسلام آباد (ویب ڈٰسک ) پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کیلئے اپنا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال کر دیا، 9 جولائی سے پاکستان کی قومی ائیرلائن 2 طرفہ پروازوں کا آغاز کر دے گی، امارات جانے والے مسافروں کو ہیلتھ ڈکلیئریشن فارم جمع کروانا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں غیر ملکیوں کی آمد و رفت کی اجازت دیے جانے کے بعد پاکستان ائیرلائن نے بھی امارات کیلئے فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ائیرلائن 3 ماہ سے زائد عرصے کے بعد متحدہ عرب امارات کیلئے معمول کی پروازیں بحال کرنے جا رہی ہے۔ کل 9 جولائی سے پی آئی اے متحدہ عرب امارات کیلئے 2 طرفہ پروازیں بحال کر دے گی۔ پی آئی اے پاکستان سے دبئی، ابوظہبی، شارجہ اور العین کیلئے پروازیں چلائی گی۔

پروازیں پاکستان کے مختلف شہروں سے چلائی جائیں گی۔

اس سے قبل پی آئی اے کی جانب سے متحدہ عرب امارات کیلئے صرف ایک طرفہ خصوصی پروازیں چلائی جا رہی تھیں۔ پی آئی اے کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خصوصی پروازیں چلائی گئی تھیں۔ جبکہ اب معمول کا فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں پر لازم ہوگا کہ وہ ہیلتھ ڈکلیئریشن فارم جمع کروائیں۔مسافروں کو کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی جمع کروانا ہوگی۔ رپورٹ 48 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیئے۔ مسافروں کو کرونا منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت جمع کروانا ہوگی۔ یہاں واضح رہے کہ پاکستان نے بھی کرونا وائرس پھیلاو کے باعث مارچ میں بین الاقوامی پروازیں بند کر دی تھیں، تاہم خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری رہا تھا۔ کچھ ہفتے قبل ہی پاکستان نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کیا تھا۔ جہاں پی آئی اے نے امارات کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کیا ہے، وہیں ایمرٹس ائیرلائن بھی پاکستان کیلئے پروازیں بحال کر چکی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved