تازہ تر ین

وزیراعظم اور طارق جمیل کے مابین ملاقات

دونوں کی ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی، مذہبی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان اور معروف عالم دین طارق جمیل کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔مولانا طارق جمیل نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم آفس میں عمران خان سے ملاقات کی،اس موقع پر مذہبی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کورونا وبا کے دوران علما کے کردار پر خوشی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح علماء کرام لوگوں کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور مولانا طارق جمیل کے درمیان گہری دوستی ہے۔اکثر موقوں پر طارق جمیل کو عمران خان کی تعریف کرتے دیکھا گیا۔اس سے قبل 16 مارچ 2020ء کو وزیراعظم عمران خان سے مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں ملک میں کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے دعا کی بھی اپیل کی۔

انہوں نے مذہبی امور کے لیے کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کی۔وزیراعظم نے مدارس میں علمائے کرام کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔اس ملاقات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی وائرل ہوئی۔ جس میں مولانا طارق جمیل عمران خان کی جانب ہاتھ بڑھا رہے ہیں تاہم عمران خان دور سے ہی سلام کا جواب دے رہے ہیں۔بتایا گیا کہ ملاقات میں دونوں نے کرونا وائرس کے پیش نظر مصافحہ نہیں کیا۔وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل کو صوفے پر بیٹھنے کا اشارہ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain