تازہ تر ین

جنوبی افریقہ میں پانچ لاکھ قبریں کیوں کھودی جارہی ہیں؟

(ویب ڈیسک)دنیا بھرپھیلی خطرناک وبا کے خلاف مختلف ممالک مختلف حفاظتی اور انتظامی اقدامات اٹھا رہے ہیں تاہم جنوبی افریقہ میں ایک ایسا منفرد اقدام اٹھایا جا رہا ہے جس سے صورتحال کے تشویشناک ہونے کا اندازہ لگایاجاسکتا ہے۔برطانوی  نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جنوبی افریقہ کے ایک طبی عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ صوبہ  گوئتینگ میں پانچ لاکھ کے قریب قبریں کھودی جا رہی ہیں تاکہ قبرستان کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے بوجھ کو برداشت کر سکیں۔صوبے کے صحت کے امور کے سربراہ ڈاکٹر باندیلے نے یہ اعلان ایک انٹرویو کے دوران کیا، تاہم ان کے دفتر نے فوراً ہی اس کی وضاحت میں کہا کہ اصل اعداد و شمار اس سے بہت کم ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain