تازہ تر ین

ایرانی دارالحکومت تہران میں دھماکہ

تہران (ویب ڈیسک ) پاکستان کے ہمسائیہ ملک ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک اور دھماکہ ہوا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق دھماکہ جمعہ کو مغربی تہران میں سنا گیا ہے جو حالیہ دنوں میں ہونے والا تازہ ترین دھماکہ ہے۔

عرب نیوز کے مطابق گزشتہ ہفتےسے اب تک ایران میں متعدد پراسرار دھماکے ہوچکے ہیں جن میں ملٹری تنصیابت، جوہری تنصیبات اور صنعتی تنصیبات کو نشانہ بنایاگیاہے۔

رپورٹ میں موجود دھماکے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد مغربی تہران میں بجلی کی ترسیل منقطع ہوگئی اور علاقہ بلیک آؤٹ کا شکار ہوگیا۔

بی بی سی کے مطابق حالیہ چند ہفتوں میں ایران میں تخریب کاری کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 26 جون سے ایران میں کئی پراسرار واقعات پیش آچکے ہیں۔26 جون کو خجیر میں بیلِسٹک میزائلوں کی مبینہ فیکٹری کے قریب دھماکا ہوا،اسی دن شیراز کے بڑے بجلی گھر میں دھماکا ہوا،جس سے پورے شہر میں بلیک آوٹ ہوگیا۔

تیس جون کو تہران کے ایک ہسپتال میں دھماکا ہوا،جس میں 19 افراد جان سے گئے،دو جولائی کو نطنزمیں جوہری تنصیبات میں دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔

تین جولائی کو شیراز میں خوفناک آگ لگی، چار جولائی کو اہواز کے بجلی گھر میں دھماکا جبکہ اسی روز ماھشہر میں پیٹروکیمیکل پلانٹ میں کیمیائی مائع کا اخراج،یہ تمام واقعات کسی پر اسرار سلسلے کی کڑیاں معلوم ہوتے ہیں۔

اس کے بعد باقر شہر میں دھماکہ ہوا جس میں دو افراد مارے گئے۔

گزشتہ دنوں برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا تھا  کہ اسے ایک گروپ نے اسے ای میل کرکے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اور اس گروپ کا دعویٰ ہے کہ یہ تمام واقعات ایک ہی گروہ کی کارستانی ہیں۔ یہ گروپ خود کو ایرانی افواج کا منحرف گروہ کہتا ہے۔

بی بی سی نے گروہ کی حقیقت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ گروہ ایران دشمن ایجنسیوں کا ہی ایک گروہ یا انکا آلہ کار بھی ہو سکتا ہے ، جو خود کو ایرانی افواج کا منحرف گروہ ظاہر کر رہا ہے۔

ایران میں گزشتہ چند دنوں سے ہونےو الے پراسراردھماکوں کو ایران اور اسرائیل کے درمیان سائبر جنگ کی کارروائیاں بھی قرار دیا جارہا ہے جب کہ اس حوالے سے کئی سازشی تھیوریز بھی پنپ رہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain