تازہ تر ین

پی آئی اے کو تباہ پیپلزپارٹی نے کیا، شہباز گل

ویب ڈیسک : وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو تباہ کرنے میں پیپلزپارٹی کا ہاتھ ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سیاسی بھرتیاں کر کے پی آئی اے کو تباہ کیا،ایک ادارے کی بات نہیں ہر ادارے کی یہی کہانی ہے، 180 لائسنس مسلم لیگ (ن) نے جاری کیے جب کہ 66 جعلی لائسنس آپ (پی پی پی) کے کرپشن زدہ ہاتھوں سےجاری ہوئے۔

شہبا زگل نے کہا کہ پی آئی اے میں آپ کے گند کو ہم صاف کر رہے ہیں، قومی ائیر لائن کو زمین بوس کرنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہےہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم مافیاز کےخلاف جب کہ آپ پشت پناہی کر رہے ہیں، ملک میں مختلف بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، ملک کو لوٹنے والے مافیاز کی گردن ناپنے کا وقت آگیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved