تازہ تر ین

اصلی ایودھیا انڈیا نہیں، نیپال میں ہے :نیپالی وزیر اعظم کا بیان

خبریں (ویب ڈیسک )انڈیا اور نیپال کے درمیان سب کچھ نارمل نہیں ہے اور گذشتہ چند ماہ سے مختلف محاذوں پر نئے تنازعات جنم لیتے نظر آتے ہیں۔
نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی کے ایک بیان پر انڈیا میں شدید ہل چل نظر آ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اصل ایودھیا ان کے ملک نیپال میں ہے نہ کہ انڈیا میں۔
نیپال کے مقامی میڈیا کے مطابق حوالے سے بتایا ہے کہ انھوں نے کہا کہ ‘بھگوان رام نیپالی ہیں نہ کہ انڈین۔’
ان کے اس بیان پر اترپردیش کے شہر ایودھیا کے سادھو سنتوں اور بی جے پی کے بہت سے رہنماوں نے جہاں سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے وہیں کانگریس کے رہنما ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ نیپالی وزیراعظم اپنا ‘ذہنی توازن’ کھو چکے ہیں۔
انڈیا کے سوشل میڈیا پر جہاں ‘نیپالی وزیر اعظم اولی’ ٹرینڈ کر رہا ہے وہیں ‘نیپال’، ‘رام’، ‘لارڈ رام’، ‘ایودھیا’ وغیرہ بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔
اولی نے کہا کہ اصل ایودھیا نپیال میں ہے اور رام جنوبی نیپال کے تھوری میں پیدا ہوئے تھے۔
نیپالی شاعر بھانو بھکتا کے جشن ولادت پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیپالی وزیراعظم نے کہا کہ نیپال ‘ثقافتی تجاوزات کا شکار رہا ہے اور اس کی تاریخ کے ساتھ کھیل کھیلا گیا ہے۔’
انھوں نے کہا کہ ‘اگرچہ اصل ایودھیا مغربی بیر گنج میں تھوری کے پاس واقع ہے لیکن انڈیا نے اپنے مقام کو بھگوان رام کی جائے پیدائش کے طور پر دعویٰ کر لیا۔’
اے این آئی کے مطابق انڈیا میں رام مندر ٹرسٹ کے رکن مہنت دینیندر داس نے اولی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ‘بھگوان رام یہاں پیدا ہوئے تھے۔ وہ یہاں ایودھیا میں سریو دریا کے پاس پیدا ہوئے تھے۔ یہ عام عقیدہ ہے کہ وہ ایودھیا میں پیدا ہوئے۔ یہ سچ ہے کہ سیتا جی (رام کی اہلیہ) نیپال سے تھیں۔ لیکن بھگوان رام کو نیپالی کہنا غلط ہے


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain