تازہ تر ین

اسلام آباد: عائشہ ثناءکی گرفتاری کیلئے چھاپے

اداکارہ کی گرفتاری کے لیے لاہور اور اسلام آباد میں کئی مقامات پر پولیس نے چھاپے مارے گئے لیکن عائشہ ثناء کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ ثنا نے رئیل اسٹیٹ بزنس سے وابستہ میاں محمد علی معین سے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے ادھار لئے تھے جس کے عوض اداکارہ نے انہیں ایڈوانس چیک دیئے تھے لیکن ان کا دیا ہوا 2لاکھ روپے کا پہلا ہی ڈس آنر ہوگیا تھا-
جس پر علی معین نے عائشہ ثنا کے خلاف گذشتہ ماہ27 مئی کولاہور ڈیفنس بی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا تھا تاہم اداکارہ پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئیں جس پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا تھا
اس کے بعد تھانہ سرائے عالمگیر گجرات میں 11 جولائی کو بھی علی معین نے عائشہ ثناء کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا ذرائع کے مطابق عائشہ ثنا خاموشی سے بیرون ملک جاچکی ہیں ملتان ائیر پورٹ سے اداکارہ کے بیرون ملک فرار کی تصدیق ایف آئی اے حکام نے بھی کی تھی
جسکے بعد علی معین نے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا تھا جب کہ دوسری طرف علی معین نے عائشہ ثنا کو اشتہاری قرار دلانے کیلئے بھی کوششیں شروع کردی تاہم پولیس کی جانب سے اب اشتہاری اداکارہ کے خلاف اسلام آباد اور لاہور کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں جس میں تاحال اداکارہ کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain