تازہ تر ین

محکمہ موسمیات نے اگست میں زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کردی

آج تیز ہوائیں چلنے کیساتھ لاہور کے مختلف مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور(ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے اگست میں زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ گرمی سے ستائے لوگوں کے لئے اب محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج تیز ہوائیں چلنے کیساتھ لاہور کے مختلف مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے، مطلع آبر آلود رہنے سے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں ہوا 26 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، جمعرات کے روز بھی شہر کا موسم جزوی طور پر آبر آلود رہے گا اور بعض علاقوں میں بارش کابھی امکان ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان محکمہ موسمیات اختر محمود کا کہنا تھا کہ جولائی کے رواں ہفتے بارشیں کم ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے صوبہ پنجاب کے دریاؤں چناب، راوی اور ستلج میں سیلاب کے امکانات کم ہیں، لیکن اگر اگست میں بارشوں میں تیزی آ گئی تو سیلاب کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ابھی ہم سیلاب کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی الرٹ جاری نہیں کر رہے، اگست میں ہونے والی بارشوں سے اس بات کا اندازہ ہو جائے گا، اگر ضرورت ہوئی تو اس وقت الرٹ جاری کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب سیلاب کے خدشات کے پیش نظر سی ای او ہیلتھ کی زیر نگرانی سیلاب کنٹرول روم قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے، کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رہے گا۔ کنٹرول روم میں ملازمین تین شفٹوں میں خدمات سرانجام دیں گے، اس حوالے سے سی ای او ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، تا ہم جولائی میں امید کے مطابق بارش نہیں ہوئی لیکن اب محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی ہے کہ اگست میں بارشیں زور پکڑ سکتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain