تازہ تر ین

35 سال پرانا ویڈیو گیم 2 کروڑ روپے میں نیلام

ڈلاس: (ویب ڈیسک)گزشتہ دنوں ایک آن لائن نیلامی میں نائنٹینڈو کا پرانا اور مشہور ویڈیو گیم ’’سپر ماریو برادرز‘‘ 114000 ڈالر (تقریباً 2 کروڑ پاکستانی روپے) میں نیلام ہوا، جسے ایک نامعلوم شخص نے خریدا ہے۔

یہ ویڈیو گیم 1985 میں نائنٹینڈو این ای ایس کونسول کےلیے جاری کیا گیا تھا اور اس کی ایک ڈبہ بند کاپی آج تک ایک امریکی شہری کے پاس محفوظ تھی جسے اس نے ڈلاس کے ہیری ٹیج آکشنز میں نیلامی کےلیے رکھا ہوا تھا۔

گزشتہ جمعے کے روز آن لائن نیلامی میں ایک نامعلوم شخص نے اس کی سب سے زیادہ بولی لگائی اور یہ گیم کارٹریج خرید لی۔

واضح رہے کہ ’’ماریو برادرز‘‘ جسے اکثر ’’ماریو بروس‘‘ بھی کہا جاتا ہے، ویڈیو گیم بنانے والی کمپنی نائنٹینڈو کا مقبول ترین ویڈیو گیم ہے جس کے نہ صرف نت نئے ورژن سامنے آچکے ہیں بلکہ اس پر فلم بھی بن چکی ہے۔

شاید اسی لیے کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں!


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain