سیب ڈیسک : ایوارڈ یافتہ اداکارہ صبا قمر واقعی میں لاک ڈاؤن میں اپنے وقت کا صحیح استعمال کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے لاک ڈاؤن میں نے اپنا ذاتی یوٹیوب چینل شروع کیا ہے اور اس کے لئے اصلی اور کچھ منفرد مواد تیار کرنے پر سخت محنت کر رہی ہے۔
صبا انسٹاگرام پر اپنے منفرد اسٹائل کے انتخاب کے باعث بھی انسٹاگرام پر سب کی توجہ کا مرکز رہتی ۔
حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک منفرد ساڑھی مین ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جو کہ رنگ میں سفید ہے۔
اداکارہ نے جو ساڑھی پہنی ہے اس پر کالے رنگ سے پنجابی زبان میں شاعری کی حطاطی کی گئی ہے۔
اداکارہ نے تصویر میں رحمت اجمل کی ڈزائن کردہ ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے ۔
یاد رہے کہ رحمت اجمل اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ڈزائنر بھی ہیں، جنہوں نے اپنی اصل زندگی میں فیشن ڈزائننگ کی پڑھائی کی ہوئی ہے ان کا اپنا ذاتی کاروبار بھی ہے جہاں وہ اپنی مرضی کے مطابق ڈزائن بناتی اور تیار کرواتی ہیں۔
یقینی طور پر اداکارہ کی ساڑھی کا کام انوکھا ہے اور اس جیسے تخلیقی اشتراک کے ساتھ ان کے کاروبار میں واقعتاً روشن مستقبل ہے۔