(ویب ڈیسک)عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی ٹیلی فلم میں فیروز خان کے ہمراہ زارا نور عباس ہوں گیفلم کے ہدایت کار احسن تالش ہوں گے جس کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ صباء فیصل ، جاوید شیخ اور میزنا وقاص بھی ہوں گی تاہم ٹیلی فلم کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔فیروز خان ان دنوں ڈرامہ سیریل’’عشقیہ‘‘ مین دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کے علا وہ وہ ڈرامہ سیریل’خدا اور محبت‘ اور فلم’ٹچ بٹن‘میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔
یاد رہے کہ رواں برس مارچ کے مہینے میں معروف اداکار فیروز خان نے شوبز چھوڑ کر ’اسلام کی خدمت‘ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے ایک حدیث بھی شیئر کی جس میں پیغمبر اسلام ﷺ نے خواتین کے ساتھ بہتر سلوک کی ترغیب دی ہے۔ حدیث کے مطابق ’تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنی خواتین کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔‘
ایک اور حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے فیروز خان نے اپنے مداحوں کو خواتین کو دیکھ کر نظریں جھکانے کی ترغیب دی۔