(ویب ڈیسک)پاکستانی ہدایت کار نبیل قریشی نے ’لیاری گینگ وار‘ پر ویب سیریز بنانے کا اعلان کیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نبیل قریشی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم کافی مدت سے اس پر کام کررہے ہیں لیکن یہ ویب سیریز کے اعلان کا بہترین وقت ہے۔نبیل قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ویب سیریز کی شُوٹنگ بہت جلد شروع ہوگی اور اس نئےپراجیکٹ کی نبیل قریشی اور فزا علی مرزا مشترکہ طور پر ہدایت کریں گے۔نبیل قریشی نے بتایا کہ لیاری گینگ وار پر بننے والی اس ویب سیریز میں فزا علی پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کریں گی۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کو فلم والا پکچرز کے بینر تلے تیار کیا جائے گا۔نبیل قریشی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اس نئی ویب سیریز کو ’او ٹی ٹی‘ پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔لیاری گینگ وار پر بننے والی ویب سیریز کو علی عباس اور باسط نقوی نے تحریر کیا ہے۔ہدایت کاروں کی جانب سے مزید تفصیلات تو شیئر نہیں کی گئیں۔
