تازہ تر ین

دنیا کا پہلا آف لائن مترجم ائیر بڈ متعارف

ویب ڈیسک : دنیا کا پہلا آف لائن مترجم ہیڈفون بنایا گیا ہے جو اب آف لائن رہتے ہوئے بھی کئی زبانوں کا بخوبی ترجمہ کرسکتا ہے۔

اس مترجم ایئربڈ کا نام ’ٹائم کیٹل ٹو‘ ہے جس پر 2017 سے تحقیق جاری ہے۔ اب کسی انٹرنیٹ کنیکشن کے بغیر بھی یہ انگریزی سے چینی، جاپانی، فرانسیسی اور کوریائی زبانوں میں ترجمہ کرسکتا ہے۔

اسی طرح یہ مترجم ائیر بڈ چھ زبانوں کا انگریزی ترجمہ کرنے کے قابل ہے۔

اس کے علاوہ  وائی فائی یا سیل فون نیٹ ورک کے ساتھ ٹائم کیٹل ٹو 93 زبانوں اور لہجوں میں ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

 ترجمے کے علاوہ ان ایئربڈ پر آپ فون کال بھی وصول کرسکتے ہیں جس کے لیے ایک ایپ بھی بنائی گئی ہے۔

خواہ بولنے والے کی رفتار تیز ہو یا دھیمی اس کا خاص سینسر تمام الفاظ کو محسوس کرکے انہیں اپنے سافٹ ویئر میں بھیجتا ہے اور ترجمہ سناتا رہتا ہے۔

اس کی بدولت آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ دنیا کی مختلف زبانیں بولنے والوں سے فطری انداز میں بات کررہے ہیں۔

اس کی حساسیت بڑھا کر آپ اطراف میں بولنے والے افراد کی باتوں کو بھی اپنی زبان میں ترجمہ کرکے سن سکتے ہیں۔

اس ائیر بڈ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ جب اسے مختلف زبانوں کی خبروں اور فلموں پر آزمایا گیا تو اس اسے درست ترین ترجمہ پیش کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain