تازہ تر ین

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور: (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کے جج اور ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردار جج ارشد ملک کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران ارشد ملک پر عائد ہونے والے الزامات سچ ثابت ہوئے، جس کے بعد تحقیقاتی کمیٹی نے انہیں برطرف کرنے کی سفارش کینوٹیفکیشن کے مطابق جج ارشد ملک کو صفائی پیش کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا مگر وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہے جس کی بنیاد پر انہیں عہدے سے برطرف کیا گیا۔
یاد رہے کہ تین جولائی کو لاہور ہائی کورٹ نے ویڈیو بلیک میلنگ کیس میں ملوث جج ارشد ملک کو عہدے سے برطرف کیا تھا۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ قاسم خان کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے اس وقت کیا جب ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہوگئیں تھیں۔لاہورہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی میں شامل سات سینئرججز نےاجلاس میں ارشد ملک کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا، کمیٹی میں جسٹس محمد امیر بھٹی، شہزادہ احمد خان سجاد علی خان ، جسٹس عائشہ ملک جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی شامل تھے۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain