تازہ تر ین

رواں ہفتے نیب لاہور میں بڑی پیشیاں، انتظامات کوحتمی شکل دی جارہی ہے

لاہور(ویب ڈیسک): قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور میں آئندہ ہفتے بڑی پیشیاں ہیں جس کے لیے انتظامات کوحتمی شکل دی جارہی ہے، جبکہ مریم نواز کل نیب دفترمیں پیش ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور میں سیکیورٹی اور کرونا ایس او پیز کے تحت انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز کل نیب دفتر میں پیش ہوں گی۔ نیب مریم نواز کےخلاف راے ونڈ میں 200 ایکڑ کی خریداری سے متعلق تحقیقات کررہا ہے۔

اس کے علاوہ 12 اگست کو وزیر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نیب میں پیش ہوں گے۔

نیب عثمان بزادر کے خلاف نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس جاری کرنے پر تحقيقات کررہا ہے۔ ہوٹل کو لائسنس جاری کرانے کے لیے 5کروڑرشوت وصولی کا الزام ہے۔

ادھر نیب نے 13 اگست کو تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کرامت کھوکھر کو طلب کررکھا ہے۔ نیب ملک کرامت کھوکھر کے خلاف شکایات موصول ہونے پر تحقیقات کر رہا ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں تمام تر تیاریاں مکمل ہوجائیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain