(ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز اور ان کے پارٹی ورکرز پر پتھراؤ کی مذمت کی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور میں پولیس کی جانب سے آج مریم نواز اور ان کے پارٹی ورکرز پر آنسو گیس کا استعمال کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس عمل کی مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ نیب لاہور نے مریم نواز کو رائے ونڈ میں خلافِ قانون اور خلافِ ضابطہ اراضی انتہائی سستے داموں خریدنے کے الزام میں انکوائری کے لیے آج طلب کر رکھا تھا۔
انکوائری میں سابق ڈی سی لاہور نور الامین مینگل اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔