تازہ تر ین

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا صاحبزادی مریم نواز کو فون، خیریت دریافت کی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو فون کیا، جس پر انہوں نے مریم نواز کی خیریت دریافت کی ، نوازشریف نے زخمی کارکنان کی عیادت کیلئے ن لیگی رہنماؤں کو رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔نوازشریف نے نیب پیشی کے موقع پرکارکنان اور ان کی گاڑی پر پتھراؤ کی صورتحال بارے معلوم کیا۔ نوازشریف نے مریم نواز کی خیریت دریافت کی اور پارٹی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ پولیس کے ساتھ ہنگامہ آرائی اور پتھراؤ سے زخمی ہونے والے کارکنان سے رابطہ کرکے ان کی عیادت کی جائے۔نوازشریف کی ہدایت پر ن لیگ نے گرفتار کارکنان کیلئے قانونی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

زخمی اور گرفتار کارکنان کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔ اسی طرح مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شبہازشریف نے کارکنان پر پولیس شیلنگ ، مریم نوازکی گاڑی پر پتھراؤ اور حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت اور آمریت قابل مذمت، شرمناک اور قابل افسوس ہے۔ انہوں نے مریم نواز اور کارکنان پر پولیس کے پتھراؤ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ کارکنان پر شیلنگ ، پتھراو اور مریم بیٹی کی گاڑی پر حملے میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ملوث ہے۔عمران نیازی سیاسی مخالفین کے خلاف غیرجمہوری، غیرقانونی اور سیاسی انتقام کے منفی راستے پر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت سے نہ پہلے مرعوب ہوئے نہ آئندہ ہوں گے۔ واضح رہے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس کے باہر پولیس اور ن لیگی کارکنان کے درمیان تصادم کے باعث صورتحال کافی کشیدہ ہوگئی تھی۔ کارکنان نے پولیس کی جانب سے رکاوٹیں ڈالنے پر پتھراؤ کیا۔مریم نواز کی گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔ جس پر نیب حکام نے مریم نواز کی آج کی پیشی منسوخ کردی ہے۔ اور مریم نواز کو واپس جانے کی ہدایت کردی ہے۔ نیب حکام نے کہا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال میں مریم نواز سے کیس کی تحقیقات نہیں کی جاسکتیں، مریم نواز کی آج کی پیشی منسوخ کردی ہے، ان کو دوبارہ طلب کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain