تازہ تر ین

نواز شریف کی احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ہائیکورٹ نے نواز شریف کی احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر کرلی۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ نے   نواز شریف کی توشہ خانہ ریفرنس میں  احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر کرلی ہے۔

نواز شریف کی درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کے علاوہ جسٹس عامر فاروق خصوصی بینچ میں شامل ہوں گے۔

رجسٹرار ہائیکورٹ نے نواز شریف کی کی درخواست مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کر دی۔

نواز شریف نے وارنٹ گرفتاری کے اجرا اور اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کو چیلنج کیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہےکہ احتساب عدالت کی کارروائیاور  اشتہار جاری کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے۔نیب اپوزیشن کو ٹارگٹ کر کے آواز دبانا چاہتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain