تازہ تر ین

بالی وڈ اداکار عامر خان کی ترک خاتون ِ اول سے ملاقات

(ویب ڈیسک)بالی وڈ اسٹار اور ڈائریکٹر عامر خان نےتُرک خاتون اول ایمائن اردوان سے ملاقات کی ۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات استنبول میں ایوان ِ صدر میں عامر خان کی درخواست پر منعقد کی گئی ۔

 ملاقات میں عامر خان نے اپنے سوشل پراجیکٹس بشمول واٹر فائونڈیشن کے بارے میں بھی بتایا۔

 عامر خان نے بتایا کہ ترک خاتون اول نے ان کی امدادی سرگرمیوں اور فلموں میں سماجی مسائل کو اجاگر کرنے  پر  خوب  سراہا۔

 ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے ترکی اور ہندوستانی ثقافتی پہلوؤں پر تبادلہ خیال  کیا گیا جن میں خوراک اور دستکاری شامل تھے۔

ملاقات کے دوران عامر خان نے ترک خاتون اول کو شوٹنگ کے دوران فلم سیٹ پر آنے کی دعوت بھی دی۔

ملاقات کے بعد ترک خاتون اول نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی عامر خان سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیں اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وہ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ ترکی کے مختلف علاقوں میں کریں گے۔

 عامر خان اس وقت اپنی نئی آنے والی  فلم ’  لال سنگھ  چڈھا ‘‘ کی شوٹنگ کے لئے ترکی میں موجود ہیں ۔

 لال سنگھ چڈھا 1994 میں  بنائے گئے ہالی وڈ کی مزاحیہ  ڈرامہ ’’ٹام ہانکس‘‘ کا ریمیک ہے  ۔ فلم میں مرکزی کردار بالی  وڈ کی مشہور اداکارہ  کرینہ کپور ادا کررہی  ہیں ۔

اس سے  قبل عامر خان  2017  میں خصوصی دعوت پر اپنی  فلم ’’سپر اسٹار ‘‘ کی تشہیر کے لئے ترکی گئے تھے ۔

 دوسری جانب اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارتی عوام سیخ پا ہوگئی ہے،سوشل میڈیا پر  عامر خان  کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے  ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain