معاون خصوصی و چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے خود پر اور فیملی پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدللہ میری ساکھ کونقصان پہنچانےکی کوشش بےنقاب ہوگئی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں عاصم سلیم باجوہ نے لکھا کہ الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں، احمدنورانی نے میرے خلاف نامعلوم ویب سائٹ پرجھوٹی خبرلگائی،جھوٹی خبر میں بطور معاون خصوصی ظاہر اثاثوں کوغلط قرار دیا گیا۔