تازہ تر ین

وفاقی وزیر فیصل واوَڈا کا زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون سازی کا اعلان

زینب الرٹ بل میں سزا کی مخالفت کرنے والے دیکھ لیں کیا ہورہا ہے ، وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس

کراچی (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر وے زیادتی کیس کے ملزمان کو گرفتار کرکے سرعام پھانسی دی جائے ، زیادتی کےواقعات کی روک تھام کے لیےقانون سازی کریں گے ۔  پریس  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ زیادتی کرنے والوں کے خلاف سخت سزا کا قانون بنایا جائے ، زینب الرٹ بل میں سزا کی مخالفت کرنے والے دیکھ لیں کیاہورہاہے ،  جہالت ختم کرنے کے لیے ملک کی تمام مذہبی تنظیمیں اور سیاسی جماعتیں ایک ہو ، پارلیمانی اراکین اورپاکستانیوں سے کہتا ہوں کہ سب اکٹھے ہوجائیں ، کیونکہ مجرمان کو پھانسی دینے کے قانون کے لیے جدوجہد کرنی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بچیوں اورخواتین کیساتھ زیادتی کرنےوالےانسان نہیں ،جانورہیں ۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے دلخراش واقعےمیں متاثرہ خاتون کو اس کے کم سن بچوں کے سامنے گاڑی سے گھسیٹ کر باہر نکالا گیا، بدترین تشدد کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔دوسری طرف اس واقعے کے خلاف سوشل میڈیا پر عوام کی طرف سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے ، اس سلسلے میں قانون سازی اور ملزمان کی سرعام پھانسی کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے ۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پیشہ ورکھوجی کی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں، کھوجی ٹیمیں پولیس کے ساتھ مل کرکام کررہی ہیں ، جبکہ پولیس افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں اہم انکشافات کیے ہیں،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ خاتون کو زیادتی کے دوران اور اس سے قبل تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain