تازہ تر ین

اگر چیف سلیکٹر کا عہدہ ملا تو کھلاڑیوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل کروں گا، شعیب اختر

اسلام آباد ویب ڈیسک : قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اگر چیف سلیکٹر کا عہدہ ملا تو کھلاڑیوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل کروں گا۔

ہم نیوز کے پروگرام ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بہت پرسکون زندگی گزار رہا ہوں اور جو میرے حوالے سے خبریں آ رہی ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ تبدیلی چاہ رہے ہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ میری پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کسی حکام سے اس سلسلے میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بورڈ کی جانب سے عہدے کی آفر ہوئی تو ضرور سوچوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم سے دیگر ممالک کی ٹیمیں ڈرتی تھیں اب وہ چیزیں نظر نہیں آتی، اگر موقع ملا تو میں وہ کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ ہمارے کرکٹرز اس  انداز سے نہیں کھیلتے جس کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کوچ مصباح الحق کو کھلاڑیوں سے نتیجہ مانگنا چاہیے،صرف  مشورے سے کوئی جیت نہیں آتی۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق سے چیف سلیکٹر کا اضافی عہدہ واپس لینے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے چیف سلیکٹر کیلئے شعیب اختر مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں اور پی سی بی نے چیف سلیکٹر کے عہدے کے لیے شعیب اختر سے رابطہ بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں خراب پرفارمنس کے بعد ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق سے ایک عہدہ واپس لینے کا مطالبہ پھر زور پکڑنے لگا جس کے بعد پی سی بی نے بوجھ کو کم کرنے کیلئے ایک عہدہ واپس لینے کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

مصباح پر بوجھ کو کم کرنے کے لیے ایک عہدہ واپس لینے کے لیے بورڈ منصوبہ بندی کر رہا ہے حالانکہ مصباح الحق کی معاونت کے لیے اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ سے لیکر بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور اسپن بولنگ کوچ تک تمام سرکردہ لوگ موجود ہیں جبکہ سلیکٹرز میں 6 صوبائی ایسوسی ایشنز کی کوچز شامل ہیں۔

مصباح الحق سے چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں واپس لی جا سکتی ہیں اور اس عہدے کیلئے شعیب اختر کا نام گردش کر رہا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain