تازہ تر ین

رشکئی اقتصادی زون خیبر پختون خوا کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رشکئی اقتصادی زون خیبر پختون خوا کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، سی پیک کے تحت فیصل آباد کے بعد رشکئی دوسرا خصوصی اقتصادی زون ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر اعظم ہاؤس میں رشکئی خصوصی اقتصادی زون کی ترقی کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر اعظم نے کہا سی پیک منصوبے اب صرف مواصلات تک محدود نہیں رہے ہیں، پاکستان کو ترقی کے لیے اپنی صنعتوں کو ترقی دینا ضروری ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ترقی اور غربت میں کمی خیبر پختون خوا میں ہو رہی ہے، پختون خوا میں اتنا روزگار نہیں ہے، انڈسٹریل زون کا قیام ضروری تھا، یہ کے پی کے عوام کے لیے بڑا موقع ہے، ہم چاہتے ہیں خیبر پختون خوا میں رہ کر لوگوں کو ملازمتیں ملیں اور انھیں نوکریوں کے لیے مشرق وسطیٰ اور دیگر جگہوں پر نہ جانا پڑے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا خیبر پختون خوا کے نوجوانوں کو نوکریاں ملنے سے صوبے میں خوش حالی آئے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن سے پورے خطے میں خوش حالی آئے گی، افغانستان میں امن کے لیے کوششیں جاری ہیں، امن سے وسطی ایشیا تک تجارت ہوگی، سی پیک کے تحت پاکستان میں ایم ایل ون منصوبہ مکمل کیا جائے گا، پاکستان سے افغانستان کے راستے ازبکستان تک ریلوے لنک قائم ہوگا۔
ہمارا اگلا راستہ انڈسٹرلائزیشن ہے، اس لیے ہمیں چین سے بہت فائدہ ہوگا، جیسے جیسے ہم صنعتی زونز بنائیں گے ہم چینی صنعتوں کو اپنی طرف راغب کریں گے کیوں کہ وہاں سے اب صنعتیں نکلنا چاہتی ہیں۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain