اسلام آباد ائیر پورٹ پر پی آئی اے کا انجینئر جہاز سے گر کر زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق انجینئر ذکریا قریشی پارکنگ نمبر 19 پر جہاز کی مرمت کررہے تھے کہ اس دوران توازن بگڑنے سے نیچے آگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی انجینئر کو فوری طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ذکریا قریشی کو اندرونی چوٹیں آئی ہیں تاہم ان کی حالت خطرے میں ہے، انہیں ٹراما سینٹر سے نجی اسپتال منتقل کیا جائے گا۔