تازہ تر ین

فوج کی واپسی امریکہ کی طالبان کو 3شرائط

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق افغانستان میں امن کے لیے پاکستان اور امریکا کی کوششوں سے بین الافغان مذاکرات جاری ہیں، ان مذاکرات میں تمام ممالک کے شرکا نے افغانستان میں امن کے لیے اپنی تجاویز دی ہیں۔ اسی طرح افغان طالبان گزشتہ کئی عرصے کے دوران مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ افغانستان میں امن کے لیے غیر ملکی افواج افغانستان چھوڑ جائیں۔اسی حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے افغانستان میں انخلاء کی ممکنہ ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2021ء کے پہلے تین ماہ میں امریکی افواج افغانستان چھوڑ سکتی ہیں۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکمل انخلاء کے لیے امریکا کی تین شرائط ہیں۔شرائط سے آگاہ کرتے ہوئے امریکی سیکرٹری سٹیٹ کا کہنا تھا کہ پہلی شرط یہ ہے کہ طالبان القاعدہ سے تعلق توڑ دیں گے۔ دوسری شرط بین الافغان مذاکرات میں سنجیدگی دکھانا ہوگی۔ تیسری شرط طالبان کسی بیرونی طاقت کو افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے نہیں دیں گے۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ تینوں شرائط پر من و عن عمل کیا گیا تو امریکی افواج افغانستان سے مکمل نکل جائیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain