لاہور کی سیشن عدالت کی جانب سے گلوکار اور اداکار علی ظفر کے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتکِ عزت کے دعوے پر میشا شفیع اوران کےگوہواں کو عدالت نے جرح کےلیے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کے رخصت پرہونےکے باعث ڈیوٹی جج نے کیس پرسماعت ک\۔
سماعت کے دوران وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ میشا شفیع اوران کے گواہوں کے بیانات پر جرح ہونی ہے تاہم فاضل جج رخصت پرہیں جس پرعدالت نے میشاشفیع اور ان کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت10 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ علی ظفر نے میشاشفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔