مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت پی ڈی ایم کے جلسے کو روکنے کے لیے تمام حربے استعمال کر رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کل قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کو حکومت کا منفی ہتھکنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جلسے کو روکنے کے لیے تمام حربے استعمال کر رہی ہے ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گجرانوالہ جانےوالی ہرسڑک پر کنٹینررکھےہوئے ہیں ۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اوروزراءاپوزیشن پرالزامات لگانےمیں مصروف ہیں ۔ وزراءاورترجمانوں کو مشورہ ہے کہ اپوزیشن کی نہیں اپنی فکر کریں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی نااہلی اورکرپشن کی وجہ سےمعیشت تباہ ہوچکی ہے ۔ آج عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن کی جنگ اقتدارکی نہیں عوامی مسائل کی ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ آصف زرداری سمیت کسی کی بھی گرفتاری حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے ۔