تازہ تر ین

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کا معاملہ، آئی جی سمیت اعلیٰ افسران احتجاجاً چھٹیوں پر

کراچی: کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد سندھ پولیس میں آئی جی رینک کے افسران نے دلبرداشتہ ہوکر چھٹیوں پر جانے کی تیاری کرلی۔

 آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر آج دفتر نہیں آئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ 15 روز کی چھٹیوں پر چلے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسیپشل برانچ کے ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب نے بھی دو ماہ چھٹی کی درخواست دے دی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ایسے ماحول میں کام نہیں کرسکتا، پولیس کے تمام افسران حالیہ واقعات کے بعد صدمے میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انسپیکٹر جنرل کے دفتر میں آج اہم مٹینگ ہوئی تھی جس میں سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی تھی، اجلاس میں شریک تمام افسران نے پریس کانفرنس ایک ساتھ دیکھی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ’پولیس افسران نے وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس کے بعد آپس میں معاملے پر مشاورت کی، پریس کانفرنس کے بعد ممکنہ طور پر آپس میں معاملے پر مشاورت کی گئی اور مشتاق مہر کا ساتھ دینے کا دو ٹوک فیصلہ کیا گیا‘۔

ذرائع کے مطابق سندھ اور کراچی میں تعینات مزید پولیس افسران نے احتجاجاً چارج چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ آئی جی سندھ وزیراعلیٰ کی چھٹی کی درخواست منظور کرتے ہیں، ابھی تک اس حوالے سے اطلاع سامنے نہیں آسکی کہ اُن کی درخواست منظور کرلی گئی یا پھر نہیں ہوئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain