تازہ تر ین

مشکلات کے باوجود قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے: آرمی چیف

لاہور(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مشکلات کے باوجود پاک فوج مادر وطن کے دفاع میں قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اترے گی۔آرمی چیف نے گزشتہ روز گوجرانوالہ اور مرالہ کا دورہ کیا۔ گوجرانوالہ پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے کیا۔ کور ہیڈکوارٹرز گوجرانوالہ میں آرمی چیف کو آپریشنل ، تربیتی اور انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بعدازاں آرمی چیف نے گوجرانوالہ اور مرالہ ہیڈورکس کے قریب تربیتی اجتماعات کا دورہ کیا اور فوجیوں کو جنگی مشقیں کرتے اور روایتی آپریشن کی صلاحیتیں نکھارتے دیکھا، تربیتی مشقوں میں شریک فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے ان کی جنگی قابلیت اور فارمیشن کے متاثر کن تربیتی معیار کی تعریف کی اور ا س بات پر زور دیا کہ تربیت پیشہ ورانہ قابلیت کا امتیازی نشان ہے جو جنگ کی سختیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے لڑنے کی تیاریوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ آرمی چیف نے سی ایم ایچ گوجرانوالہ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں مریضوں کے مفاد میں اپ گریڈیشن کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا۔ آرمی چیف نے کووڈ 19 کا پھیلاؤ روکنے اور قیمتی جانیں بچانے میں آرمی میڈیکل کور کی کوششوں کو سراہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain