تازہ تر ین

پاکستان اپنے حق خودارادیت کیلئےجدوجہد کرنیوالوں کی حمایت جاری رکھے گا

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے حق خودارادیت کیلئےجدوجہد کرنیوالوں کی حمایت جاری رکھے گا، عالمی تنازعات کے حل کے لیے پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ کوششیں جاری رکھے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی تنازعات کے حل کے لیے پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ کوششیں جاری رکھے گا،اقوام متحدہ کو کورونا کے باعث کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جبکہ متعدد ریاستوں کی آزادی کی حمایت اور انسانی حقوق کے لیے پاکستان کو اپنے کردار پر فخر ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام حق خودارادیت کے لیے اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ عالمی قوانین اور معاہدے نظر انداز کر کے تجارتی رکاوٹیں پیدا کی گئیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں قیام امن کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain