تازہ تر ین

دہشتگرد پاکستان میں داخل ہوچکے، کوئٹہ پشاور میں کوئی واقعہ ہوسکتا ہے، شیخ رشید

پی ٹی پی بھارتی پیسے سے آرگنائز ہورہی ہے، پی ڈی ایم کے جلسوں کیلئے دعا گو ہوں۔ وفاقی وزیر شیخ رشید کی پریس کانفرنس

لاہور(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ دہشتگرد پاکستان میں داخل ہوچکے، ی ٹی پی بھارتی پیسے سے آرگنائز ہورہی ہے، کوئٹہ پشاور میں کوئی واقعہ رونماء ہوسکتا ہے، پی ڈی ایم کے جلسوں کیلئے دعا گو ہوں۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 12 تاریخ کو 8 ٹرینیں پرائیویٹائز کرنے جارہے ہیں۔ فریٹ کی آن لائن سروس شروع ہوچکی ہے۔30 نومبر سے لاہور سے راولپنڈی ریل کار بحال کریں گے۔ 90 فیصد پاکستانی پاک فوج اور اداروں سے محبت کرتی ہے اور پاک فوج کوجمہوریت کے استحکام کا باعث سمجھتے ہیں 90 فیصد پاکستانی سرحدوں پراپنی جانیں قربان کرنے والی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ باقی دس فیصد شکست خوردہ ، مایوس اور ناکام لوگ ہیں ، ان کے بچوں کی شہریت توغیر ملکی ہے جبکہ خود اقاموں پر ہیں اور یہی لوگ پاکستانی فوج اور اداروں پر تنقید کرتے ہیں۔

جو پا ک فوج پر تنقید کرتا ہے وہ ملک دشمن ایجنڈے پر کام کرتاہے ۔ نیوز ایجنسی کے مطابق بھارت کی مالی معاونت سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان دوبارہ آرگنائز ہو رہی ہے۔ دہشتگرد عملی طور پرپاکستان کے اندر داخل ہو چکے ہیں، دعا گو ہوں کہ اپوزیشن کے کوئٹہ اور پشاور کے جلسے خیریت سے ہوں ، کوئی بھی سانحہ رونما ہوسکتا ہے جس سے سیاست میں اکھاڑ پچھاڑ ہو سکتی ہے ،31 دسمبر سے 20 فروری کے درمیان جھاڑو پھر جائے گا ، جو بڑے پہلوان بنے ہوئے ہیں وہ ٹارزن کی پکڑ میں آئیں گے، دسمبر یا جنوری میں عمران خان کے جانے کی تاریخیں دنے والے سن لیں عمران خان کہیں نہیں جارہا ، حکومت چار ہفتوں تک مہنگائی پر قابو پا لے گی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک جو پاکستان کی ترقی اور منزل کا نشان ہے اس کی راہ میں روڑے اٹکانے والی قوتیں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان نے احتساب کی جو 120عدالتیں قائم کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی بات کی ہے یہ سیاسی استحکام کی بات ہے۔ پاک فوج اور جمہوری حکومت ایک پیج پر ہیں اور یہ پیج جمہوریت کی کامیابی کی نشانی ہے۔حکومت کی پوری کوشش ہے کہ نواز شریف کو واپس لایا جائے ، کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں یہ آنے والا وقت بتائے گا۔ شہباز شریف میرے دوست ہیںلیکن انہوںنے وطن واپس آ کرغلطی کی ہے ، اگر واپس نہ آتے تو آج وہاں موج میلہ کررہا ہوتا ، شہباز شریف کا کیس انتہائی سنجیدہ ہے ، شہباز شریف نے اپنے کیس کا جو تجزیہ کیا وہ غلط کیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا کہ یہ فیصلہ برحق ہے یہ درست فیصلہ ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain