تازہ تر ین

سعودی ائیرلائنز کا نومبر سے بین الاقوامی پروازوں کی مکمل بحالی کا اعلان

اسلام آباد، کراچی اور پشاور سمیت 33 بین الاقوامی شہروں کے لیے اپنی پروازیں چلانے جارہے ہیں،سعودی کمپنی

(ویب ڈیسک ) سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی نے نومبر سے اپنی بین الاقوامی پروازیں مکمل بحال کرنے کا اعلان کیا ہے اور اسلام آباد، کراچی اور پشاور سمیت 33 بین الاقوامی شہروں کے لیے اپنی پروازیں چلائے گی۔سعودی ائیرلائنز نے مارچ میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اندرون اور بیرون ملک اپنی پروازیں بند کردی تھیں۔البتہ اس نے مئی میں سعودی حکومت کے فیصلے کے بعد اندرون ملک اور ستمبر میں جزوی طور پربین الاقوامی پروازیں بحال کی تھیں اور صرف مخصوص بین الاقوامی شہروں کے لیے پروازیں چلائی جارہی تھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ائیرلائنز نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر اطلاع دی کہ ایمسٹرڈیم ، فرینکفرٹ ، لندن ، میڈرڈ اور پیرس سمیت متعدد یورپی شہروں کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی۔

وہ واشنگٹن کے لیے فی الحال ہفتے میںایک پرواز چلائیگی۔پاکستان کے تین شہروں اسلام آباد، کراچی اور پشاور کے علاوہ عمان ، ابوظبی ، بحرین، بیروت ، کویت ،ڈھاکا ، گوانگ ژو، جکارتہ ، کوچی ، منیلا ، بھارت کے دارالحکومت دہلی اور جنوبی شہر ممبئی کے لیے بھی سعودی فضائی کمپنی اپنی پروازیں بحال کررہی ہے۔سعودی ائیرلائنز نے مسافروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پرواز کی بکنگ سے قبل جائے منزل ملک کی شرائط وضوابط اور پابندیوں کو ملاحظہ کر لیں۔ وہ کمپنی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ہدایات کو بھی ملاحظہ کر لیں تاکہ انھیں قبل از وقت یہ معلوم ہوسکے کہ انھیں سعودی ائیر لائنز پر سفر کے وقت کن شرائط وضوابط اورقدغنوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain