تازہ تر ین

لیگی رہنماؤں کے قومی اسمبلی میں ابھینندن کے حوالے سے حکومت پر سنگین الزامات

ابھینندن کو بھارت واپس بھیجنے پر حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے،شاہ محمود کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں، ابھینندن کی واپسی کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہوا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا تنقید پر اپوزیشن رہنماؤں کو جواب

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) بھارتی پائلٹ ابھینندن کے معاملے پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ایاز صادق نے کہا کہ ابھینندن کو بھارت واپس بھیجنے پر حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے۔شاہ محمود پسینے میں شرابور تھے اور ان کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔ایاز صادق نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت حملہ کر دے گا لہذا ابھینندن کو واپس جانے دیں۔اسی معاملے پر خواجہ آصف نے کہا کہ ابھینندن سے متعلق اجلاس میں ایک گھنٹہ تک وزیراعظم کا انتظار ہوتا رہا۔ابھینندن کے معاملے پر حکومت نے بھارت کے مثبت جواب کا انتظار کیا۔وزیراعظم نے ایک جلسے میں مودی کے لیے دعا کی،بھارت اور مودی کو خوش کرنے کا نتیجہ سقوط سری نگر نکلا، کشمیریوں کے ساتھ رنگ بازی ہو رہی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت بھارتی ایجنڈے پر کلبھوشن کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

لوگوں نے خون کے دریا عبور کیے اور یہاں کشمیر سے غداری کی گئی،جب کہ وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے اپوزیشن کی باتوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ابھینندن کی واپسی کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہوا تھا۔ابھینندن سے متعلق اپوزیشن اراکین کا بیانیہ ایک ہونا چاہئیے۔واضح رہے کہ 28 فروری کو ہی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کرنے ہنوئی پہنچنے والے امریکی صدر ٹرمپ سے جب صحافیوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے کہا کہ ‘میں سمجھتا ہوں جلد ہی آپ کو پاکستان سے ایک اچھی خبر سننے کو ملے گی۔ہم اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جلد ہی یہ حل ہو جائے گا۔’ اور صدر ٹرمپ کے اس دعوے کے چند گھنٹے بعد ہی پاکستان نے ابھینندن کو بھارت کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بی بی سی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس معاملے میں امریکہ کے علاوہ سعودی عرب نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ پاکستان نے اسلامی ممالک کو ساتھ رکھنے اور کشیندی کم کرنے کیلئے ابھینندن کو رہا کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain