تازہ تر ین

کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام دنیا بھر میں سب سے بدترین قرار

نیویارک : عالمی جریدے بلوم برگ نے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام دنیا بھر میں سب سے بدترین قرار دے دیا۔

عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق کراچی کی  42 فیصد عوام پرانی بسوں میں اور ان کی چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں ،پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سڑکوں اور ٹرانسپورٹ کی حالت خراب ہے اور کراچی کی سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھے، تمام ٹریفک سگنلز بھی خود کار نہیں ہیں ۔

عالمی جریدے کا کہنا ہے کہکراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبے مکمل نہیں ہوسکے، کراچی میں ڈرائیور ٹریفک کے سرخ اشارے کی پاسداری بھی نہیں کرتے، بلوم برگ کے مطابق اگست میں ریکارڈ بارشوں نے بھی کراچی میں کاروبار زندگی درہم برہم کیا تھا، بارشوں کے باعث 64 افراد ہلاک ہوئےجبکہ 10 ہزار کو ریسکیو کرنا پڑا،بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کا نظام بھی خراب ہوا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain