تازہ تر ین

حکومت کا آرڈیننس کے ذریعے سول ایوی ایشن اتھارٹی 2 حصوں میں تقسیم کرنےکا فیصلہ

 حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) کے2 ڈائریکٹر جنرل (ڈی جیز) تعینات کرنےکی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ ریگولیٹری امور اور ائیر پورٹس کمرشل آپریشن کےلیے 2 الگ ڈائریکٹر جنرل تعینات ہوں گے۔

دوسری جانب وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن حسن ناصر جامی کی بطور قائم مقام ڈی جی 3 ماہ کی مزید توسیع کردی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ 600 درخواستوں کے باوجود ڈی جی سول ایوی ایشن کے لیے اب تک کوئی موزوں امیدوار نہیں ملا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain