پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں دروزبہ 5 کا آغاز ہو گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دروزبہ 5 مشقوں کی افتتاحی تقریب تربیلا کے مقام پر ہوئی ، دونوں ممالک کی اسپیشل فورسزان مشقوں میں شرکت کرینگی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، پاکستان میں روسی سفیر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
واضح رہےکہ مشترکہ فوجی مشقیں 2ہفتے تک جاری رہیں گی۔





































