وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں ملزم کی پراسرار ہلاکت پر اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو معطل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم منیر عرف محسن کی جمعے کی رات تشدد سے طبعیت بگڑ گئی تھی جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ہسپتال پہنچنے تک ملزم کی موت واقع ہوچکی تھی’۔
انہوں نے بتایا کہ ‘ملزم کی ہلاکت پولیس حراست میں ہوئی جس کے بعد پولیس کی جانب سے معاملے کو دبانے کی پوری کوشش کی گئی’