تازہ تر ین

پاکستان نے بھارت کو ایک اور قونصلر رسائی کی پیشکش کرڈالی

پاکستان نے بھارت کو ایک اور قونصلر رسائی کی پیشکش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ  کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پرعمل درآمد ضروری ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے   ریمارکس میں کہا کہ  یہ کورٹ  فیصلے پر عمل درآمد کے لیے بھارت کی جانب سے عدالتی معاونت چاہتی ہے۔اگر بھارت کو کوئی تحفظات ہیں تو  عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔

بھارتی ہائی کمیشن کے اعتراضات دور کرنے سے متعلق  سوال کےجواب میں  اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ بھارت جان بوجھ کرعدالتی کارروائی کا حصہ بننے سے انکار کر رہا ہے۔ بھارت کو ایک اور قونصلر رسائی دینے کے لیے تیار ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain