تازہ تر ین

صدر مملکت سے قازقستان میں پاکستان کے نامزد سفیر کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے قازقستان میں پاکستان کے نامزد سفیر سجاد احمد سہیڑ  نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق صدر  مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نامزد سفیر سجاد احمد سہیڑ  کو قازقستان میں تقرری پر مبارکباد دی ۔

صدر  عارف علوی  نے سیاسی ، تجارتی ، ثقافتی اور دفاعی شعبوں میں قازقستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ  علاقائی رابطے معاشی ترقی کے لیے از حد ضروری ہیں اور چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری نے خطے میں رابطوں کے زبردست مواقع پیش کیے ہیں۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ  قازقستان بھی چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری سے مستفید ہوسکتا ہے ۔ نامزد سفیر دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی اور ثقافتی روابط کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain