تازہ تر ین

انصاف میڈیسن کارڈ کا اجرا، غریبوں کو مفت دوائیں ملیں گی، عثمان بزدار

لاہور(ویب ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انصاف میڈیسن کارڈ کا اجرا کر دیا ،انہوں نے کہا کارڈ کے تحت ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات دی جائیں گی،وزیراعلیٰ آفس میں انصاف میڈیسن کارڈ کے اجرا کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں میں انصاف میڈیسن کارڈ تقسیم کئے ،انہوں نے کہا انصاف میڈیسن کارڈ کے ذریعے ہیپاٹائٹس، ایڈز او رٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات کا آغاز کیاگیاہے ،پہلے مرحلے میں ایڈز کے 9862 اور ہیپاٹائٹس 23560 اور ٹی بی کے 70047 مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی ،مریضوں کی سہولت کیلئے آسان طریقہ کاروضع کیا گیا ہے ،متعلقہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اصل شناختی کارڈ کے ساتھ بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی،تشخیصی عمل مکمل ہونے پر مریض کو رجسٹرکر کے انصاف میڈیسن کارڈ جاری کر دیا جائے گا،مریض کسی بھی متعلقہ سنٹر سے مفت ادویات لے سکے گا،عثمان بزدار نے کہا تحریک انصاف کی حکومت نے مدینہ کی ریاست بنانے کا جو عزم کیا ہے ہم تیزی سے اس کی جانب گامزن ہیں۔ پنجاب احساس پروگرام، صحت انصاف کارڈ اور اب انصاف میڈیسن کارڈ کا اجرا اس امر کا واضح ثبوت ہے ،انہوں نے ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس،ایڈزاو رٹی بی کے مریضوں کیلئے علیحدہ ڈیسک بنانے کی بھی ہدایت کی ۔وزیراعلیٰ نے کہا پنجاب کے 36اضلاع میں مجموعی طورپر 174882 مریضوں میں انصاف میڈیسن کارڈ تقسیم کئے جائیں گے وہ دن دور نہیں جب پنجاب کے ہر شہری کو حکومتی سطح پر مفت علاج کی سہولت میسر ہو گی،یہ ہمارا عزم ہے اور ہم اس وعدے کو پورا کر کے دم لیں گے ،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سیکرٹری پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ،سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی،دریں اثنا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہفتہ شان رحمت للعالمینؐ کے سلسلے میں ایوان اقبال میں محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام محفل سماع میں شرکت کی،قوال ابو محمدنے حمدیہ و نعتیہ قوالی سے سماں باندھ دیا،عثمان بزدار نے قوال ابومحمد اور ہمنواؤں کو سٹیج پر جاکر داد دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain