تازہ تر ین

ملک کے تمام تعلیمی اداروں کو 26 نومبر سے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک): حکومت نے 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہواہے اور تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 82 فیصد تک جاپہنچی ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں ملک اور بالخصوص تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نےکہا کہ 26 نومبر سے اسکول، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹیوشن سینٹرز کوبند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کورونا کے باعث اسکولوں کی بندش پر وزرائے تعلیم متفق ہوگئے تاہم اسکولوں کی بندش کے دورانیے پر گفتگو جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک ماہ اسکولوں کی بندش کی تجویز وفاقی حکومت نے دی۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اساتذہ اور بچوں کی صحت سب سے پہلے ہے، بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے تیز وار جاری ہیں جس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 34 افراد انتقال کر گئے جب کہ مزید 2756 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7696 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 76929 تک جا پہنچے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain