تازہ تر ین

وزیر تعلیم مراد راس نے پڑھے لکھے پنجاب کا خواب چکنا چور کردیا

لاھور میں 100انصاف سکول بھی قائم نہ ہو سکے،31کروڑ کی رقم بجٹ میں ہونے کے باوجود فائلوں میں گم ہو گئی نیا تعلیمی نظام لانے کے بجائے وزیر تعلیم پرائیویٹ سکولوں کے ہاتھوں کھیلنے لگےلاہور ڈھائی لاکھ بچے سکول سے باہر

صوبائی وزیر تعلیم کا فرنٹ مین چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اختر رشوت لے کر خاموش
وزیر کی ملی بھگت سے قوائد کی دھجیاں اڑا دیں،درجنوں بچے متاثر ہ کیس چھپا لئے۔لاہور صوبائی دارلحکومت کرونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے لگی صوبائی وزیر تعلیم کے سر پر جوں تک نہ رینگی،لاہور گرائمر سکول کرونا کی دوسری لہر کے آغاز ہی میں ایل جی ایس میں برانچ آفیسرز کالونی ملتان میں 2طلبا ءکے کرونا کیسز پازیٹو پائے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق سکول انتظامیہ نے دوسری لہر کے آغاز میں سامنے آنے والیے دونوں پازیٹو کیسز چھپانے کی حتٰی الوسع کوشش کی تھی تاہم والدین کی تحریری درخواست منظر عام پرآنے کے باعث یہ پازیٹو کیسز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو رپورٹ ہو گئے۔جس پر لاہور گرائمر میں برانچ چند روز کے لیے بند بھی ہوئی۔لیکن با اثر مالکان نے نہ صرف میں برانچ کھلوا لی بلکہ دیگر طلبہ و طالبات کی سکریننگ بھی روک دی تا کہ کرونا کیسز رپورٹ نا ہو سکیں۔محکمہ تعلیم کے ایس او پیز کی پابندیا سخت ہونے کی وجہ سے دوسرے معروف پرائیویٹ سکولوں کے منتظمین نے بھی برانچوں کی بندشسے بچنے کیلئے طلباءو طالبات اور ٹیچرز کے کورونا ٹیسٹ کروانے کی پالیسی سے اجتناب برتنا شروع کیا ہوا ہے

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ اسکول بند کرنے کی حق میں نہیں ہوں لیکن اگر کورونا وائرس آوٹ آف کنٹرول ہوا تو قابو پانا مشکل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس ہفتے اسکول بند کردئیے جائیں گے، سفارش کردی ہے، بچوں کو ہوم ورک کے بغیر نہیں جانے دیا جائے گا۔

مراد راد نے کہا کہ ہوم ورک کی کوالٹی کو چیک کیا جائے، ہوم ورک کی بنیاد پر اگلی کلاس میں پروموشن ہوگا، بورڈ کے امتحانات مارچ کی بجائے مئی جون میں ہوں گے، بورڈ فیصلہ کرے گا کہ کس تاریخ کو امتحان لینے ہیں۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ ٹیچرز کو ہفتے میں دو دن پیر اور جمعرات کو اسکول آنا ہوگا، 50 فیصد ٹیچر پیر اور باقی 50 فیصد جمعرات کو اسکول آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے جنوری کو کھل جائیں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں خطرناک اضافے کے بعد 26نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain