تازہ تر ین

وزیراعلی پنجاب سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی ملاقات ، لاہور میں چائنہ سنٹر، سی پیک ٹاور بنانیکی تجویز پر اتفاق

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کے درمیان ملاقات میں لاہور میں چائنا سینٹر سی پیک ٹاور بنانے کی تجویز پر اتفاق ہوا اور سیڈ ڈویلپمنٹ،زرعی شعبے سے متعلقہ ریسرچ کو فروغ دینےکا بھی فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں لاہور میں چائنا سینٹر سی پیک ٹاور بنانے کی تجویز پر اتفاق ہوا اور سیڈڈویلپمنٹ،زرعی شعبےسےمتعلقہ ریسرچ کوفروغ دینےکافیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سیڈ ڈویلپمنٹ،زرعی تحقیقاتی مقاصدکیلئے 13 ہزار ایکڑ زمین استعمال ہوگی، سی پیک ٹاور میں صنعتکاروں کیلئے انفارمیشن  ڈیسک بنیں گے اور چینی انڈسٹریزسےمتعلق معلومات ایک ہی چھت تلےمیسرہوں گی۔

عثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ چین کےسرمایہ کاروں کوانڈسٹری لگانےمیں معاونت کریں گے ، صنعتی ترقی کیلئےرہنمااصولوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے جبکہ صنعت کاروں کےمسائل کےحل کیلئےقابل عمل تجاویزپیش کی جائیں، صنعتی ترقی کیلئےریگولیشن کوجلدحتمی شکل دی جائے، سی پیک سےپاک چین تعلقات کونئی جہت ملی ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستانی معیشت کےاستحکام کےلئےاہمیت رکھتاہے، سی پیک منصوبوں پرکام کی رفتارکو مزید تیز کیا گیاہے، زرعی شعبےمیں گروتھ کےبےپناہ مواقع ہیں، اس شعبے میں چین کےتجربے سےاستفادہ کریں گے، سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل سے پاکستانی معیشت مضبوط ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain