تازہ تر ین

سی پیک گیم چینجر، منصوبے سے 94 فی صد نوکریاں پاکستانیوں کو ملیں گی: شبلی فراز

اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سی پیک ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جس سے خطے میں امن و سلامتی اور ترقی کے نئے دور کا آغار ہو گا، اس منصوبے سے 94 فی صد نوکریاں پاکستانیوں کو ملیں گی۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سی پیک سیمینار سے خطاب میں کہا کہ گوادر خطے کی ترقی کا اہم باب ہے، سی پیک پاکستان اور چین معاشی تعلقات کا نیا سنگ میل ہے، شبلی فرازکا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور چین کی معاشی حکمت عملی کا مظہر ہے، اس منصوبے سے 94 فی صد نوکریاں پاکستانیوں کو ملیں گی، ساتھ ہی سی پیک سے پاکستان میں سماجی ترقی ہوگی، شبلی فراز نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان میں انفراسٹرکچر کی بہتری ہوئی ہے، سی پیک کی وجہ سے پاکستان میں توانائی کا بحران ختم ہوا۔ منصوبہ پاکستان اور چین دونوں کی فتح ہے۔

شبلی فراز نے بتایا کہ سی پیک کے خلاف ہونے والے پراپیگنڈہ سے دونوں ملک اچھی طرح واقف ہیں، سی پیک سے پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے، سی پیک سے خطے میں تجارتی سرگرمیوں کی فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین سی پیک کے خلاف غیر ملکی پراپیگنڈہ مسترد کرتے ہیں، سی پیک خطے میں روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ سی پیک میں طویل کشادہ اور محفوظ سڑکیں، توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔ سی پیک میں انڈسٹریل پارکس اور گوادر بندرگاہ کی تعمیر بھی شامل ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ سی پیک صرف پاکستان اور خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ سی پیک منصوبوں میں دس ہزار سے زائد میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain