Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یکم جولائی سے سرکاری دفاتر میں نیا قانون نافذ
    • ایک لیٹر میں ’’900 کلومیٹر‘‘ سے زائد سفر کرنے والی حیرت انگیز کار ایجاد
    • سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود
    • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کے نکاح فوٹو شوٹ کی دلکش تصاویر وائرل
    • شادی کے چند گھنٹوں بعد ہی نوبیاہتا جوڑے کا ہیلی کاپٹر تباہ، شوہر ہلاک ہوگیا
    • آم کی پیداوار اور برآمدات، پاکستان کو بڑا دھچکا
    • ایران کا امریکہ کے ساتھ تمام مذاکرات ختم کرنے کا اعلان آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کرنے فیصلہ
    • آج سے پنجاب بھر میں مارکیٹ شاپنگ مال بازار رات 8 بجے بند نو ٹیفیکیشن جاری
    • سرک جزیرے پر امریکی بمباری کا جواب کویت میں امریکی اڈوں پر ڈراون حملہ ایران کا دعوی
    • امریکا سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، عباس اراغچی
    • امریکی کانگریس اسرائیل سے فوجی تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے
    • علیزے شاہ کی دنانیر مبین سے متعلق وضاحت یا تنقید؟
    • بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار
    • جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے
    • یوٹیوب کا اے آئی سے بنائے گئے مواد کی نشاندہی کیلئے اہم اقدام
    • طلاق یافتہ کرکٹر نے میری خوبصورتی کی تعریف کی، میں نے بلاک کر دیا: ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کی ادکارہ کا دعویٰ
    • اب مارکیٹس، شاپنگ مالز کب تک کھلیں گے؟ کاروباری اوقات کا نیا نوٹیفکیشن جاری
    • آئی ایم ایف کا دباؤ مسترد، حکومت کا سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے سے انکار
    • ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ، گھریلو سلینڈر 3643 روپے کا ہوگیا
    • اسرائیل کے حملوں سے لبنان کے تاریخی مقامات کو نقصان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اصلاح کریں اپنے آپ کی تاکہ اصلاح ہو نظام کی اور اصلاح ہو پاکستان کی: امتنان شاہد

    By Daily Khabrainنومبر 30, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ویسے تو 26ستمبر 2020ءکو قریباً دو ماہ پہلے خبریں اپنے 28 سال پورے کرچکا ہے لیکن کورونا وباءاور لوگوں میں پائی جانےوالی بے چینی کے سبب آج 30نومبر 2020ءکو سالگرہ کے حوالے خبریں میں یہ اشاعت شائع ہورہی ہے۔ گزشتہ 28 سال میں خبریں سے خبریں میڈیا گروپ تک کا سفر ایک لمبا‘ کٹھن اور مشکل سفررہا ہے‘ چاہے وہ مختاراں مائی کا کیس ہو یا زینب قتل سکینڈل کی تفصیل‘ اسامہ بن لادن کے بیٹے کا انٹرویو ہو یا سابق صدر جنرل ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف اور بینظیر بھٹو شہید کی خفیہ مذاکرات کی ڈیل‘ خبریں نے اپنے قارئین کو سب سے مو¿ثر اور مستند اطلاع دینے کی روایت برقرار رکھنے کی کوشش کی اور ساتھ ہی ساتھ پاکستان کے مظلوم‘ محروم طبقے کو اپ لفٹ (Up Lift) کرنے کےلئے نہ صرف ان کی معاشرتی مدد کی بلکہ قانونی اور کئی مواقع پر عدنان شاہد فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام معاشی مدد بھی کی گئی ۔
    ابھی پچھلے ہی سال نومبر میں خبریں کے 27 سال مکمل ہونے پر خبریں فیملی فیسٹا (Khabrain Family Fiesta) کے نام سے دو روزہ نمائش کا رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں انعقاد کیا گیا جس میں لاہور کے تمام روایتی کھانوں کے ساتھ ساتھ غیرملکی ریسٹورانٹس کی Chains نے بھی اپنے سٹال لگائے۔ ملکی اور غیرملکی مصنوعات نے بڑی تعداد میں اپنی پراڈکٹس حاضرین کے لئے پیش کیں اور اس فیسٹیول کا اختتام ایک شاندار میوزیکل کنسرٹ کے انعقاد پر ہوا۔ آج اس خبریں فیملی فیسٹا کو ایک سال گزر گیا ہے اور یوں لگ رہا ہے جیسے یہ کئی سال پرانی بات ہے کیونکہ اس سال کے آغاز پر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلنے والی اس کورونا وباءنے ہمارے معاشرتی روئیے اور ہماری سوسائٹی کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں اتنا کچھ ہوا‘ اتنی فرسٹریشن دیکھی گئی‘ اتنی اموات ہوئیں گویا لوگ ہنسنا ہنسانا ہی بھول گئے۔ کورونا کی اس وباءنے جیسے ایک سال پرانی یادوں کو مدھم کردیا اور محسوس ہونے لگا جیسے سالوں پہلے کی کوئی یاد ہو‘ بالکل ویسے ہی خبریں کے 28 سال کی اشاعت پر نظر ڈالی جائے تو ہمارا ملک‘ یہ دنیا‘ میڈیا انڈسٹری اور میڈیا مکینکس یکسر تبدیل ہوگئے۔ سوشل میڈیا کے اس دور کے اندر جہاں کوئی اطلاع چاہے وہ صحیح ہویا غلط وہ لوگوں تک منٹوں میں پہنچتی ہے‘ غلط صحیح اطلاع کے جھرمٹ میں کوئی ذریعہ اگر آپ کو مستند اور تصدیق شدہ اطلاع دے تو اس کی اہمیت (Value) کا اندازہ زیادہ ہوتا ہے۔ آج سے 28 سال پہلے شروع ہونے والے خبریں لاہور اور اسلام آباد نے خبریں میڈیا گروپ (خبریں لاہور‘ کراچی‘ اسلام آباد پنڈی‘ ملتان‘ مظفر آباد‘ پشاور‘ حیدرآباد سکھر‘ نیااخبار لاہور‘ کراچی‘ اسلام آباد‘ ملتان‘ خبرون سندھی اور الیکٹرانک ٹی وی چینل ‘چینل ۵) تک کا سفر بالکل ایسے ہی گزارا جس میں اتار چڑھاﺅ غم خوشی کے سب رنگ اور موسم آتے رہے‘ کئی حکومتیں اور سیاستدان آئے اور گئے‘ کبھی پارلیمانی تو کبھی صدارتی نظام آیا‘ کبھی اس ملک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ دیکھی تو کبھی مغربی ممالک جن کی وجہ سے دہشت گردی ہوتی رہی‘ ‘ ان کی دوستی دیکھی۔ اس سب کے بیچ پاکستان کے عوام کے معاشی‘ معاشرتی حالات تقریباً وہی ہیں جو آج سے 28 سال پہلے تھے۔ جن اداروں‘ جن لوگوں پر 28 سال پہلے ہم فخر کیا کرتے تھے یا تو وہ ختم ہوچکے یا انتقال کرگئے اور پاکستان کے عوام کا دکھ درد اور تکلیف‘ نظام ‘ شخصیات ‘ سسٹم کے خلاف وہی ہے جوکہ 26 ستمبر 1992ءکو تھا۔ 100 فیصد بہتری تو کہیں نہیں آتی البتہ پاسنگ مارکس 40 فیصد ہوں اور 28 سال سے پاکستانی عوام اس کو نمبر دیں تو شاید یہ نظام پاس بھی نہ ہوسکے اور فیل تصور کیا جائے لیکن ہمارا مذہب‘ ہمارا اللہ‘ ہمارا قرآن اور ہمارے پیارے نبی ﷺ نے ہمیں سکھایا ہے کہ ”مایوسی کفر ہے“ لہٰذا ڈٹ کر حالات کا مقابلہ کرنا اور منفی چیز میں سے بھی مثبت سوچ لے کر چلنا ہی کامیابی کی نشانی ہے اور اللہ انہی کو کامیاب کرتا ہے جو مستقل مزاجی سے اپنے حق اور نظام کی درستگی کے لئے جہد مسلسل کرتے ہیں۔
    ہمیں امید نہیں چھوڑنی‘ مایوس نہیں ہونا کہ ملک کے نظام کے اندر بہت سی خرابیاں ہیں لیکن بہرحال یہ ملک ہماری‘ میری‘ آپ کی آزادی کی نشانی ہے۔ یہ ہمارا گھر ہے جسے ہم نے ہی ٹھیک کرنا ہے اور سب سے پہلے یہ اصلاح اپنے آپ سے شروع کرنی ہے۔ جب ہم اپنے آپ کوٹھیک کریں گے تو ایک ایک کرکے سب ٹھیک ہوتا چلا جائیگا اور وہی ہنستے مسکراتے چہرے نظر آئیں گے جیسے اس کورونا وباءسے قبل ہمیں نظر آتے تھے۔ پھر وہی فیملی فیسٹاز (Family Fiesta’s)‘ پھر وہی خوشیاں‘ رونقیں لوٹیں گی۔
    گزشتہ ایک سال انتہائی پریشانیوں اوردکھوں پرمشتمل تھا‘ ہم نے دنیا بھر میں لاکھوں اموات کے بارے میں پڑھا اور سنا‘ پاکستان میں بھی اس وباءنے بڑی تیزی کے ساتھ اپنے رنگ دکھاتے ہوئے قریباً 8ہزار جانیں لیں اور اب دوبارہ اس میں تیزی (Peak) آرہی ہے۔ ہمیں ابھی اس سے لڑنا ہے‘ ہمیں اس کا مقابلہ بھی کرنا ہے لیکن جیسے کہتے ہیں ہرمشکل میں کوئی نئی امید جنم لیتی ہے‘ نئی ترکیب ‘ کوئی نیا سبب نکلتا ہے اور طریقہ وجود میں آتا ہے۔ اس کورونا وباءکے سبب پاکستان کا صحت کا نظام دو سال پہلے سے آج کئی گنا بہتر ہے۔ ہمارے ہسپتالوں میں اس وباءسے نمٹنے کے لئے وینٹی لیٹرز‘ نئے بیڈ‘ نئے طریقہ کار‘ نئی ایجادات کا تجربہ کیا جارہا ہے‘ نئی ادویات آرہی ہیں جوکہ آنے والی نئی نسلوں کے لئے ایک بہتری کی امید ہے۔ اگر ایک اندھیری سرنگ میں دور روشنی کی کرن اس پہلے سے بہتر صحت کی سہولتوں کی صورت میں نظر آرہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ روشنی موجود ہے‘ امید موجود ہے‘ اس لئے مایوسی کفر ہے۔ خبریں کے 28 سالوں میں خاص کر گزشتہ ایک سال دوسرے شعبہ جات کی طرح میڈیا انڈسٹری کے اوپر جو حالات گزرے اس میں کام کرنے والے لوگوں پر جو مشکلات آئیں اس کی مثال شاید پہلے نہ ملے لیکن کوشش کرنا اور اس کا صلہ اللہ سے لینا یہ مومن کی نشانی ہے اور ہم سب مسلمان اور پاکستانی ہونے کے ناطے اللہ کی ذات سے بہتری کی امید اور ایمان رکھتے ہیں ہم کوشش کرتے رہیں گے تو کامیابی ضرور ملے گی۔ خبریں گروپ اوراس میں کام کرنے والے کارکنان اور اس کو پڑھنے والے سب خبریں فیملی کا حصہ ہیں۔ آئےے مل کر وعدہ کریں کہ سب سے پہلے اصلاح کریں گے اپنے آپ کی تاکہ اصلاح ہو اس نظام کی اور اصلاح ہو پاکستان کی۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    یکم جولائی سے سرکاری دفاتر میں نیا قانون نافذ

    سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود

    شادی کے چند گھنٹوں بعد ہی نوبیاہتا جوڑے کا ہیلی کاپٹر تباہ، شوہر ہلاک ہوگیا

    تازہ ترین

    یکم جولائی سے سرکاری دفاتر میں نیا قانون نافذ

    سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود

    شادی کے چند گھنٹوں بعد ہی نوبیاہتا جوڑے کا ہیلی کاپٹر تباہ، شوہر ہلاک ہوگیا

    بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار

    جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.