تازہ تر ین

پاکستان کا ویکسین کی فنڈنگ کے لیے ورلڈ بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے ویکسین کی فنڈنگ کے لیے ورلڈ بینک سے رجوع کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت قومی صحت  نے اقتصادی رابطہ ڈویژن  کے نام ورلڈبینک سے امداد لینے سے متعلق مراسلہ تحریر کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ورلڈ بینک سے ویکسین کی بکنگ کے لیے امداد کی درخواست کرے گا۔ اقتصادی رابطہ ڈویژن امداد کے لیے ورلڈ بینک سے درخواست کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک سے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے 153 ملین ڈالر زکی فراہمی کی درخواست کی جائے گی۔

چین نے بھی دنیا کو کورونا ویکسین کی فراہمی کا اعلان کردیا…

واضح رہے کہ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت  نے کوروناویکسین کے استعمال کی  باضابطہ منظوری  دے دی ہے جس کے بعد  برطانیہ کوروناویکسین کےاستعمال کی منظوری دینےوالادنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

برطانوی حکومت کی جانب سے فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔

امریکی دواساز کمپنی اور اس کے جرمن پارٹنر بائیو ٹک کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں دوسرے ممالک سے بھی ویکسین کے استعمال کی اجازت حاصل کریں گے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain