تازہ تر ین

پی ڈی ایم کا کاونٹ ڈاون شروع ہوچکا ہے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ : معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا کاونٹ ڈاون شروع ہوچکا ہے۔ احتساب کیسز کے فیصلے ہورہے ہیں، ان کا اصل ٹھکانہ جیل ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ  کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، کرونا پھیلنے کی وجہ جلسے اور ریلیاں ہیں۔ آج کرونا کے 662 نئے کیسز کا اضافہ ہوا اور ابھی تک کرونا سے 25 اموات ہو چکی ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  پی ڈی ایم کا کاونٹ ڈاؤن شروع ہوچکا ہے، احتساب کیسز کے فیصلے ہورہے ہیں، ان کا اصل ٹھکانہ جیل ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  ایک کنونشن میں راج کماری نے وزیر اعظم کو چیلنج کیا ہے، راجکماری سن لے کہ حکومت نعروں سے یا جلسوں سے جانے والی نہیں، نالائق ن لیگ اور پی ڈی ایم کا ٹولہ سن لے کہ ان کی مزاخیہ باتیں عمران خان کی ایک بات سے ہی ڈھیر ہو جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ  سیالکوٹ ن لیگ کے کنونشن میں آج بھی گو نواز گو کے نعرے لگ گئے یہ عوام کے دل کی آواز ہے،13 دسمبر کا شوفلاپ اوران کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain