تازہ تر ین

سیاسی و مذہبی پارٹیوں کے عسکری ونگز کے خلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سیاسی اور مذہبی عسکری گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو فوری کارروائی کیلئے مراسلہ جاری کر دیا۔

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ان عسکری گروہوں نے باقاعدہ یونیفارم پہن رکھی ہے، ان گروہوں کے اہلکاروں نے رینکس کے بیجز لگا رکھے ہیں، ایسے عسکری گروہوں کا قیام نیشنل ایکشن پلان کی شق 3 کی خلاف ورزی ہے، یہ عسکری گروہ آئین کے آرٹیکل 256 کے منافی بھی ہیں، ایسے گروہ ملک کے وقار اور ساکھ کیلئے نقصان دہ ہے، صوبائی حکومتیں ایسے عسکری گروہوں کا خاتمہ یقینی بنائیں، وفاق تعاون کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain